the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
رحمانی فاؤنڈیشن مونگیر کے زیرانتظام IIT JEEاور AIPMT۲۰۱۶ء کی تیاری کے لئے
رحمانی ۳۰ داخلہ امتحان کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع، اب ۳۱ ؍اگست تک رجسٹریشن جاری
پٹنہ۲۶؍اگست
طلبہ وطالبات کے بڑھتے رجحانات کومدّ نظر رکھتے ہوئے رحمانی ۳۰ کے ایک سالہ کورس میں IIT JEEاور AIPMT۲۰۱۶ تیاری کے لئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کو ۲۵ ؍اگست سے بڑھا کراب ۳۱ ؍اگست کر دیا گیا ہے۔
تاکہ اس داخلہ ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ طلبہ وطالبات شرکت کر سکیں اوررحمانی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام رحمانی ۳۰ کے اس تحریک کے ذریعہ اپنے مستقبل کو روشن بنا سکیں۔اسکے لئے رحمانی ۳۰ کے ویب سائٹ rahmani30.net پر آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی سہولت ۳۱ ؍اگست تک جاری رہے گی۔
واضح ہو کہ (AIPMT)کے علاوہ بارہویں پاس ان طلبہ کو جنہوں نے ۲۰۱۵ کے أئی أئی ٹی (جے ای ای) ایڈوانس میں شرکت کی تھی اور کسی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکے تھے انہیں۲۰۱۶ء میں آئی آئی ٹی (جے ای ای) کے انٹرنس ٹیسٹ کے لئے رحمانی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام رحمانی ۳۰ میں رکھ کر تیاری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس کے لئے انہیں رحمانی ۳۰ کے انٹرنس ٹیسٹ میں شرکت اور کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔خیال رہے کہ ان کی تعلیم وتربیت رحمانی ویو پٹنہ کے طرز پر ہوگی۔ یعنی قیام وطعام کی ذمہ داری خد ان کی ہوگی اور رحمانی ۳۰ انہیں مفت تعلیم اور نگرانی فراہم کرے گا۔ رحمانی ۳۰ نے



۲۰۰۸ ء میں بارہویں کلاس کے جن دس منتخب طلبہ کو آئی آئی ٹی (جے ای ای) کے لئے ایک سالہ تعلیم وتربیت فراہم کیا تھا وہ سب کے سب طلبہ آئی آئی ٹی میں کامیاب قرار دئے گئے تھے اس طرح کامیابی کا تناسب سو فیصد رہا تھا۔
اسی خیال سے امسال سے حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی چیر مین رحمانی فاؤنڈیشن مونگیر نے IIT JEEکی تیاری کے لئے ایک سالہ تعلیم کا نظم فراہم کیاہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ تین سالوں سے مسلم طلبہ کو رحمانی میڈیکل دربھنگہ میں ایک سال تک رکھ کر میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ کی مفت تعلیم وتربیت فراہم کرائی جا رہی تھی لہذا امسال سے بارہویں پاس مسلم طلبہ کے ساتھ ساتھ مسلم طالبات کو بھی ایک سالہ (AIPMT )کی تیاری، رحمانی ۳۰ کے ذریعہ کرائی جائے گی اور رحمانی ۳۰ کے انٹرنس ٹیسٹ میں ایسے طلبہ وطالبات جو (AIPMT )۲۰۱۶ اورویسے طلبہ جو کہ آئی آئی ٹی (جے ای ای ) ایڈوانس ۲۰۱۶ میں بیٹھنے کے اہل ہوں وہ رحمانی ۳۰ کے انٹرنس ٹیسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔
اسکے لئے حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے شہر پٹنہ میں ان کی تعلیم و تربیت کا انتظام اور سہولت فراہم کیا ہے ۔ تاکہ مسلم طلبہ و طالبات( AIPMT)کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب ہوکر اعلیٰ درجہ کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لے سکیں، اور معیاری ڈاکٹر بن سکیں۔ مزیدمعلومات کے لئے فون نمبر 0612-3225339پر دفتری اوقات میں رابطہ کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.